برسٹول کلب جھگڑا کیس،انگلش کرکٹر بین سٹوکس کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا


لندن ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش کرکٹرز بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کے درمیان گزشتہ برس ہونے والے برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس کا فیصلہ (کل) جمعہ کو ہوگا۔دونوں کھلاڑیوں کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ڈسپلنری کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد کمیشن دونوں کرکٹرز سے گزشتہ برس برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث کیس کی سماعت کرے گا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ (کل) جمعہ کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران برسٹول نائٹ کلب کے باہر سٹوکس اور ہیلز جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد سٹوکس پر چارج عائد کیا گیا تھا لیکن بعدازاں برسٹول کرائون کورٹ نے انہیں بے قصور ٹھہرا دیا تھا۔ عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد اب دونوں کرکٹرز ای سی بی ڈسپلنری کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور رواں ہفتے ہی ان کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔

error: Content is protected !!