برطانوی شاہی جوڑا دورہ پاکستان کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھی جائیگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن دورۂ پاکستان کے موقع پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا بھی دورہ کریں گے، پی سی بی نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن اس ماہ 14سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔لاہور آمد کے موقع پر یہ شاہی جوڑا پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کرے گا، پی سی بی دونوں کی آمد کے لیے اکیڈمی میں خصوصی انتظامات کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اکیڈمی میں مختلف مقامات پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ کی یاد گار آویزاں کرے گا۔امکان ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

error: Content is protected !!