برینڈن مک کولم نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے کینیڈا میں ہونے والے گلوبل ٹی 20 لیگ کے بعد ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔کینیڈا میں ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں مک کولم ٹورنٹو نیشنلز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔یہ لیگ 11 اگست کو ختم ہوگی جو اُن کی آخری اسائنمنٹ ہوگی ، وہ 30 اگست سے شروع ہونے والی یورو ٹی 20 سلیم میں شرکت نہیں کریں گے۔مک کولم 2016ء میں 101 ٹیسٹ، 260 ایک روزہ بین الاقوامی اور 71 ٹی 20 میچز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے تھے۔مک کولم نے 2004ء میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور ٹیسٹ میچوں میں 38اعشاریہ 64 کی اوسط سے 6ہزار 453رنز بنائے جس میں 12سنچریاں اور 31نصف سنچریاں شامل ہیں۔ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 30اعشاریہ 41 کی اوسط سے اُن کے رنز کی تعداد 6ہزار 83 ہے، جس میں 5سنچریاں اور 32نصف سنچریاں ہیں جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں دو سنچریوں کے ساتھ 35اعشاریہ 66 کی اوسط سے 2ہزار 140 رنز بنائے۔مک کولم کا کہنا ہے کہ ان کے کیریئر کا اگلا باب کوچنگ یا میڈیا میں کوئی ہوسکتا ہے۔کیوی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ کھیل سے کنارہ کشی پر افسردہ ہوں لیکن مستقبل کے بارے میں پرجوش ہوں۔

error: Content is protected !!