برینڈن میک کلم نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے اعتراف کیا ہے کہ آئی پی ایل دو ہزار سولہ میں گجرات لائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن وہ سویڈن کے آزاد ماہرین سے استھما سے نجات کیلئے دوا کے استعمال کا سرٹیفکیٹ لے کر کلیئر ہو گئے تھے ۔ دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے سبب برینڈن میک کلم نے استھما سے نجات کیلئے دوا کی ڈبل خوراک لی تھی جس کے سبب دہلی ڈیر ڈیولز کیخلاف میچ کے بعد ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس میں ممنوعہ اجزاء کی مقدار معمول سے زائد تھی۔

error: Content is protected !!