بنگال ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھیز کے خلاف 7 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی

شارجہ (عبدالرحمان رضا)بنگال ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھیز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جس کے ساتھ ہی بنگال ٹائیگرز کو سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا ہے یہ مقابلہ شارجہ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 10 لیگ سیزن 2 کا 20 واں میچ بھی تھا۔ ٹاس جیتنے کے بعد بنگال ٹائیگرز نے سندھیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ٹورنامنٹ میں پہلی بارشریک سندھیز نے رنز کے ڈھیر لگادیئے اور مقررہ اووز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے جس میں ایٹن ڈیویچی کے 64 رنز بھی شامل تھے جنہوں نے 23 گیندیں کھیل کر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اسکور کئے ان کا ساتھ سمیع اللہ شنواری بھی خوب دیا اور 26 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر اسکورکو 134 پر پہچانے میں مدد دی بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمد نبی نے 2 اوورز میں 20 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے جیس روئے اور اوپنر سنیل نارائن نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور سندھیز کے باولر کا جم کر سامنا کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا 61 کے اسکور پر سنیل نارائن آؤٹ ہوئے جس کے بعد رتھرفورڈ اور روئے نے اننگز جاری رکھی بنگال ٹائیگرز کی دوسرے وکٹ 106 پر گری تاہم بنگال ٹائیگرز کی دھاڑ جاری رہے اور اس نے 134 رنز کا ہدف حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ ایک موقع پر میچ بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سے نکلتا نظر آیا اس موقع پر محمد نبی اور کپتان سام بلنگ نے فاصلے کو کم کیا جس وقت بنگال ٹٓائیگر کی 123 رنز پر تیسری وکٹ گری تو اسے جیت کے لئے 10 گیندوں پر 12 رنز درکارتھے بنگال ٹائیگرز نے نویں اوور کی 5 ویں بال پر میچ برابر کردیا آخری بال پر اسے جیت کے لئے صرف ایک رنز درکارتھا اس موقع پر محمد نبی نے گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھاکر بنگال ٹائیگرز کو 7 وکٹوں سے فتح دلادی۔
جیسن روئے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے انہوں نے 35 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کئے جبکہ سنیل نارائن نے 6 گیندوں پر 22 رنز بنائے جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ محمد نبی جنہوں نے میچ مکمل کیا 10 گیندیں کھیل کر 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے ان کے اسکور میں ایک چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔ بنگال ٹائیگرز نے اس فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے اس نے 5 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کئے

error: Content is protected !!