بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیجنڈز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا


شارجہ (عبدالرحمان رضا)شارجہ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن میں بنگال ٹائیگرز نے 3 میچوں میں 10 پوائٹنس حاصل کرلئےدبئی (پریس ریلیز)24 نومبر2018بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیجنڈز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا اس نے یہ فتح چھٹے اوور میں سمیٹی جبکہ ابھی میچ کی 24 گیندیں باقی تھیں اس فتح کے ساتھ بنگال ٹائیگرز نے یہ عزم بھی ظاہرکردیا ہے کہ اسے ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن میں ہرانا مشکل ہے لیگ کا دوسرا ایڈیشن شارجہ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ جیسن روئے نے پنجابی لیجنڈز کی بالنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 43 رنز بنادیئے جس میں ان کا ساتھ لیوک رائٹس نے دیا انہوں نے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس سے فاتح ٹیم کے لئے جیت آسان ہوگئی۔

اس سے قبل پنجابی لیجنڈزمقررہ 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بناسکی جو اب تک سب سے کم اسکوربھی ہے پنجابی لیجنڈز کی جانب سے لیوک رونچی نے 23 اور عمراکمل نے 18 رنز بنائے بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مجیب الرحمان اور سنیل نارائن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ البتہ شائقین کرکٹ کو عامر یامین کی بالنگ یاد رہے گی جنہوں نے مچل میکلیگن کو آؤٹ کرتے ہوئے وکٹ توڑدی۔ پنجابی لیجنڈز کی یہ تین میچوں میں دوسری شکست ہے ٹیم کے پوائنٹس اب دو ہیں اس کے علاوہ آج پنجابی لیجنڈز کا بنایا گیا اسکور ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔

error: Content is protected !!