بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20فروری کو کھیلا جائیگا

ڈونیڈن(سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 20 فروری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 20 فروری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے دونوں میچز میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 فروری سے 4 مارچ تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!