بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا


سلہٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل پیر کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-1 سے بنگلہ دیش کے نام رہی تھی۔

error: Content is protected !!