بنگلہ دیش ویمن نے پاکستان ویمن کو واحد ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا


ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) خدیجہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیش ویمن نے پاکستان ویمن کو واحد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 95 رنز کا آسان ہدف 29 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، خدیجہ نے 20 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پیر کو کاکس بازار سٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.5 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان جویریہ خان 29، عائشہ ظفر اور منیبہ علی 18، 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، 8 کھلاڑی دورا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، سدرہ امین 4، ندا ڈار 3، عمیمہ سہیل اور ناشرہ صفر، ثناء میر اور نتالیا پرویز 5، 5 اور سدرہ نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ خدیجتہ الکبریٰ نے 6 رومنا احمد نے 2، جہان آرا عالم اور لتا موندل نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، فرگانہ حق 48 اور کپتان رومنا احمد 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ثناء میر نے 2 اور دیانا بیگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!