بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ چٹاگانگ ویکنگز کی ٹیم کی سب سے زیادہ 12 پوائٹنس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پر ہے جبکہ ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کومیلا وکٹورینز کی ٹیمیں 10،10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رواں لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں کھلنا ٹائٹنز اور سلہٹ سکسرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ چٹاگانگ ویکنگز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!