بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں وہاب ریاض کا بڑا کارنامہ

ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بنگلادیش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں شاندار ’ہیٹ ٹرک‘ کی ہے،وہاب ریاض کی میچ وننگ پرفارمنس کے باعث کومیلا وکٹورینز نے حریف ٹیم ٹائٹینز کو 80 رنز سے شکست دی۔وہاب ریاض نے لگاتار تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر تین وکٹیں لے کر کھلنا کی اننگز تمام کی، انہوں نے 2اعشاریہ 5 اوورز میں 14رنز کے عوض 3وکٹیں لیں۔مداحوں اور کرکٹ جرنلسٹ کی جانب سے مبارکباد پر وہاب ریاض نے ٹوئٹر پیغام میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مسقبل سپورٹ اور دعاؤں نے اس اعزاز کے حصول میں مدد کی۔

error: Content is protected !!