بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران 20 بکیز گرفتار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلا دیش پریمئیر لیگ ایک بار پھر میچ فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں، بنگالی اداروں نے 20 افراد کوک فون پر فکسنگ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔‏بنگلا دیش پریمئیر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ان دنوں جاری ہے، پہلے تین روز میں ہی بنگلا دیشی سیکورٹی اداروں کو فکسنگ روکنے کے لیئے متحرک ہونا پڑ گیا۔ ابھی بنگلہ دیشی اداروں نے 20 بکیز کو پکڑا ہے جن میں سے 6 کا تعلق بھارت سے ہے۔ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں فون پر فکسنگ کے جرم میں پانچ بھارتیوں کو چار چار ہزار ٹکہ جرمانہ عائد کیا گیا، ایک مقامی فکسر کو جیل بھی بھیجا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے بورڈ کو فون پر دھمکیاں دی ہیں، جب کہ بیشتر افراد کے گراونڈ داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

error: Content is protected !!