بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ( سپورٹس لنک رپورٹ ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ا?ئندہ ہفتے افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔فاسٹ باؤلر تسکین احمد کی دو برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے ا?خری مرتبہ ستمبر 2017ء-04 میں ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری مسائل کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے

میزبان ٹیم کو اوپننگ بیٹس مین تمیم اقبال کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 5 ستمبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ا?ئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، سومیا سرکار، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، لٹن داس، محموداللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مہدی حسن میراز، تیجل اسلام، نعیم حسن، ابوجاوید، تسکین احمد اور عبادت حسین پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!