بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کیخلاف باقی میچوں سے قبل دھچکا


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ ) بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران پائون کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران بنگلہ دیشی اننگز کے دوسرے اوور میں لٹن داس تھامس کی گیند لگنے سے پائوں کی انجری کا شکار ہو گئے اور تکلیف کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے پائوں کا سکین کیا گیا۔بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ سکین کی رپورٹ آنے کے بعد لٹن داس کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو گا اس وقت ان کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

error: Content is protected !!