بورڈ نے جب سرفراز احمد سے استعفیٰ مانگا تو آگے سے کیا جواب ملا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے جس کی اندرونی کہانی بھی اب سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی آج صبح پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز احمد کو کپتانی سے دستبردار ہونے کے لیے کہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز احمد نے وسیم خان کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ انہیں ڈراپ کر دیا جائے۔سرفراز کے انکار پر پی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے انہیں اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا اور کہا کہ فارم بحال کر کے وہ واپس ٹیم میں آسکتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصل آباد میں بابراعظم سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے جس کے بعد اظہر علی ایک بار پھر ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں جب کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سونپی گئی ہے تاہم بورڈ نے ابھی ون ڈے کی ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا۔

error: Content is protected !!