بولڈ ،کیچ اور ایل بی ڈبلیو۔۔اور کیوی فاسٹ بائولر کی ہیٹ ٹرک


دبئی (جی سی این رپورٹ)کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نےمسلسل تین گیندوں پرپاکستان کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو آؤٹ کرکے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہیٹ مکمل کرلی۔ابوظبی میں پہلے ایک روزہ میچ کے دوران اپنے دوسرے اوور میں لگاتار تین گیندوں پر پہلے فخرزمان کو کلین بولڈ، بابراعظم کو وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ اور پھر محمد حفیظ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔نیوزی لینڈ کسی بھی بولر کی یہ تیسری ہیٹ ٹرک ہے ، اس سے قبل ڈینی موریسن اور شین بونڈ بھی ہیٹ کرچکے ہیں۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 267 رنز کا ہدف دیا ہے۔

error: Content is protected !!