بگ بیش لیگ،برسبین ہیٹ نے میلبرن سٹارز کو شکست دیدی

برسبین(سپورٹس لنک رپورٹ) بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور میلبرن سٹارز کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں برسبین ہیٹ نے میلبرن سٹارز کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔ بین کٹنگ نے اکیاسی اور میکس بریانٹ نے اکہتر رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، دونوں نے تیرہ چھکے لگائے۔میلبرن سٹارز 8 وکٹوں پر ایک سو پچپن رنز بنا سکی تھی۔ مارکوس سٹونیس کے اکیاسی رنز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے۔ برسبین ہیٹ نے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔

error: Content is protected !!