بھارتی ویمن کرکٹرز نے عالمی کپ جیتنے کے خواب آنکھوں میں سجا لئے


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کوامید ہے کہ نو تا چوبیس نومبر تک ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ان کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ٹیم کی سپنر سمرتی مندھانا، بیٹسمین جمائیا اور سپنر ایکتا بشت کا کہنا ہے کہ ٹیم نئے کوچ رامیش پھور کی کوچنگ میں بہترین تیاریوں میں مصروف ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے سے بہتر ٹیموں کیخلاف کامیابی بھی حاصل کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی کپ میں ہم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائینگی، ادھر ٹیم کے کوچ رمیش کا بھی کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے بھرپور انداز سے تیاری کی ہے اور ہم عالمی کپ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

error: Content is protected !!