بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ویسٹ انڈیز کی وکٹوں اور تیز ہوائوں سے پریشان


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران وہاں کی وکٹیں اور خاص طور پر تیز ہوائیں کسی چینلج سے کم نہیں ہونگی، اپنے ایک لکھے گئے کالم میں ہرمن پریت کا کہنا تھا کہ تیز ہوائوں کی وجہ سے بائولنگ، بیٹنگ اور آنے والے کیچ مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم نے بلاشبہ عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بہترین تیاریاں کی ہیں تاہم بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اور یہ تمام باتیں کھلاڑیوں کو مدنظررکھ کر مدمقابل ٹیموں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم کے تمام میچ ڈے نائٹ ہیں اور آئندہ ماہ سے وہاں پر اوس کا بھی بڑا کردار ہوگا کیونکہ گیند کوگریپ کرنا بائولر کیلئے مشکل ہوجاتا ہے، بہرحال بھارت کی ویمن کرک ٹیم مجھے امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

error: Content is protected !!