بھارت سے میچز کے لئے ہم آخری وقت تک لڑیں گے،نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے فیوچر ٹوور پروگرام (ایف ٹی پی) میں بھارت سے کھیلنا منافع کا معاملہ ہے، پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بھارت سے میچز کے لئے ہم آخری وقت تک لڑیں گے، پی ایس ایل فائنل کے لئے پلان بی میں لاہور کا آپشن موجود ہے۔

اس سے قبل نجم سیٹھی نے سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران اور رینجرز حکام سے ملاقات کی اور انہیں انتہائی خوشگوار قرار دیا، پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی میں فائنل کے لئے بھرپور تعاون کررہی ہے، ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام صحیح رفتار سے جاری ہےکام مکمل ہونے کی ڈیٹ لائن 15فروری ہے، لیکن 15مارچ تک بھی کام کھینچا جاسکتا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اگرکسی صورت میں فائنل کراچی میں نہ ہوا تو پلان بی کے طور پر لاہور کا آپشن بھی موجود ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی10 پر پی سی بی کی ڈبل پالیسی نہیں تھی اگر اس لیگ کو شروع میں تسلیم کرلیتے تو ایک دھیلہ بھی نہیں ملنا تھا ۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بھارت ایشیاء کپ اور پاکستان جونیئر ایشیاء کپ کی میزبان کرنا چاہتا ہے، جس کیلئے انڈین بورڈ اپنی حکومت سے بات کررہا ہے۔

error: Content is protected !!