بھارت میں کرکٹر جعلی ڈگری پر نوکری سے فارغ

جعلی ڈگری کی وجہ سے بھارتی کرکٹر نوکری کھو بیٹھا

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)کیرالہ کی ریاستی کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان روہن پریم جعلی ڈگری پر سرکاری ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کیخلاف اکاؤٹنٹ جنرل آفس نے کیس بھی درج کرا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 31سالہ پریم نے 2015میں بطور آڈیٹر ملازمت حاصل کی تھی، جس کے لئے اس نے اتر پردیش کی ایک یونیورسٹی کی سند جمع کرائی جہاں پتہ کرنے سے جواب ملا کہ اس نام کا کوئی طالب علم زیر تعلیم نہیں رہا ہے ۔

 

error: Content is protected !!