بھارت کیخلاف اہم میچ سے ایک رات قبل شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور دیگر کرکٹرز کیا کرتے رہے؟

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوٹل پر موجودگی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس پر کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مبینہ طور پر شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔اس ویڈیو کے حوالے سے متنازع خبریں زیر گردش ہیں جن میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور دیگر قومی کرکٹرز کی یہ ویڈیو ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے ایک رات پہلے کی نہیں ہے۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر بیان میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جب کہ اس موقع پر ہمارا بچہ بھی ساتھ تھا۔شعیب ملک کی اہلیہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہار جانے کہ بعد بھی کھانا کھانے کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے ویڈیو بنانے والے کو آئندہ بہتر مواد تلاش کرنے کا بھی مشورہ دیا۔اس حوالے سے برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بچوں کو شیشہ کیفے لے جانا جرم ہے جس پر والدین کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔

https://twitter.com/AliJaved24/status/1140433528351596544

ماہرین نے مزید کہا کہ شیشہ کلب عوامی جگہ ہے اور عوامی جگہ پر کسی کی بھی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔وائرل ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک،وہاب ریاض، امام الحق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیون کو دیکھا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!