بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز،کونسا جنوبی افریقن بلے باز ڈراپ،وجہ کیا بنی؟

کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز کوائنٹن ڈی کوک انجری کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈی کوک کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جنہیں ڈاکٹروں نے 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ وہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دیگر 4 میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق ڈی کوک کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں ہاتھ کی کلائی میں شدید درد کا سامنا تھا اور درد کی شدت کے باعث ان کی کلائی سوجھ چکی ہے۔

ڈی کوک گزشتہ دس روز کے دوران انجری کا شکار ہونے والے تیسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں، ان سے قبل اے بی ڈویلیئرز اور کپتان فاف ڈپلوسی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔

ڈی کوک کے بعد ہینرچ کلاسین واحد وکٹ کیپر ہیں جنہیں ممکنہ طور پر اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا اور وہ بھارت کے خلاف کیپ ٹاؤن ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف 6 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

error: Content is protected !!