بھارت کیخلاف ٹی 20سیزیز ،جوشوا ،میکبرائن آئرش سکواڈ کا حصہ

ڈبلن (سپورٹس لنک رپورٹ) آئرلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، جوشوا لٹل اور اینڈی میکبرائن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ بیری میکارتھی اور کریگ ینگ کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، جارج ڈوکریل، جوشوا لٹل، اینڈی میکبرائن، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، سٹورٹ پوئنٹر، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور سٹورٹ تھامسن پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!