بھارت کیلئے آسڑیلیا کو آسڑیلیا میں ہرانا آسان نہیں ہوگا ، سٹیووا


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیووا کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آسڑیلیا کی ٹیم اس وقت مسائل کا شکار ہے تاہم میں نہیں سمجھتا کہ آسڑیلیا کو اس کے ہوم گرائونڈ پر بھارت کیلئے اسے شکست دینا آسان ہوگا، اپنے ایک انٹرویو میں سٹیووا کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستان نے آسڑیلوی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار کیا اس کے باوجود میں یہ سمجھتا ہوں کہ آسڑیلیا کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر بھارت کیخلاف اچھا کھیل پیش کریگی ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور آسڑیلیا کی وکٹوں اور کنڈیشنز میں زمین آسمان کا فرق ہے لہٰذا یہ کہنا کہ آسڑیلیا بھارت کیلئے ترنوالہ ثابت ہوگی غلط ہے، بھارت کی ٹیم بلاشبہ بہت شاندار ٹیم ہے اور میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے درمیان جاندار مقابلوں کی توقع کر رہا ہوں۔

error: Content is protected !!