بھارت کے ظہیر خان،مناف پٹیل اور پروین کمار بھی ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر ظہیرخان، مناف پٹیل اور پروین کمار دبئی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں مختلف فرنچائزکی نمائندگی کرینگے، ٹی ٹین لیگ کی ٹیم بنگال ٹائیگرز نے فاسٹ بائولر ظہیر خان،پنجابی لیجندز نے پروین کمار کومنتخب کیا ہے، ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے مقابلے اکیس نومبرسے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونگے جودو دسمبر تک جاری رہینگے، ٹی ٹین لیگ کےمقابلے جو پہلے چار روز پرمشتمل تھے اب شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بارہ روزپرمحیط ہونگے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی ٹی ٹین لیگ کےانعقاد کی اجازت دیدی ہے جبکہ لیگ کے نشریاتی حقوق بھی فروخت کردیئے گئےہیں،ٹی ٹین لیگ میں جوآٹھ ٹیمیں آپس میں مقابلہ کرینگی ان میں کیرالہ کنگز، پنجاب لیجنڈز، مراٹھہ عریبینز، بنگال ٹائیگرز، دی کراچینیز، راجپوتز، نارتھرن وائیررز اورپختونز شامل ہیں ان آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!