بھاشا ڈیم کی تعمیر، وزیراعظم کی اپیل پر کرکٹرز کا ساتھ دینے کا اعلان

نیویارک: (سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے بھاشا ڈیم بنانے کیلئے فنڈز کی اپیل پر پاکستانی عوام خصوصا بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں نے بہت مثبت ردعمل دیا ہے، اس حوالے سے کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ڈیم بنانے کے مشن میں وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔نیویارک میں کامران اکمل نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جو بیڑہ اٹھایا ہے تمام پاکستانیوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہم سب کا فرض ہے، جتنا کر سکتے ہیں کریں کیونکہ یہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے، اس میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیم تعمیر کرنے کی اپیل پر بیرون ممالک سے پاکستانیوں کا بہت مثبت ردعمل ہے، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ایک ہزار ڈالر کی اپیل کی ہے جبکہ بہت سے افراد نے 5 سے 10ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے سب کو آگے بڑھ کر حصہ ڈالنا چاہئے۔

error: Content is protected !!