بین الاقوامی کرکٹرز کی کراچی آمد پر ماہرہ خان خوش

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نےپی ایس ایل 4کے کھلاڑیوں کا کراچی میں استقبال کردیا۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایاکہ وہ بہت خوش ہیں کہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی ان کے شہر کراچی تشریف لارہےہیں۔ماہرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر میچ دیکھنے کےلیے وہ بے حد خوش ہیں اور انہیں پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچزکا بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہےکہ کل سے کراچی پی ایس ایل کےمیچز کی مہمان نوازی کرے گا جس کے لیے شہر کو بھرپور انداز میں سجایا گیا ہے اور ساتھ ہی سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!