بین الصوبائی قائداعظم گیمز:تربیتی کمپیس شروع

دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈپنجاب کے زیراہتمام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے گئے ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے 545کھلاڑیوں کی کوچنگ کیلئے تربیتی کمپیس شروع ہوگئے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کوچز کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے اب وہ دور نہیں رہا کہ روایتی ٹریننگ سے میڈلز جیتے جا سکیں،اب ٹیکنالوجی کا دور ہے اس لئے جدید تقاضوں کے ساتھ چلنا پڑے گا۔

کھلاڑیوں کی فٹنس کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے، اس کے بغیر کھلاڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ کوچز میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے تربیتی کیمپس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کریں،سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے،ہم سب کی خواہش ہے کہ تمام کھلاڑی محنت کریں اور دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں اورپہلے سے زیادہ میڈلز جیت کر آئیں۔تربیتی کیمپس 23دسمبر تک جاری رہیں گے،ہفتہ کے روز تمام گیمز کے کیمپس شروع ہوگئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کوچ محمد نواز ڈوگر ، جمنازیم ہال میں تیکوائڈوکی تربیت رئیس الرحمان جبکہ بیڈمنٹن کے کیمپ میں لیاقت علی نے کھلاڑیوںکی تربیت کی ہے،اسی طرح ٹیبل ٹینس ، جوجسٹو،باکسنگ اور ریسلنگ سمیت 19گیمز کے کیمپس شروع ہوگئے ہیں۔

error: Content is protected !!