بیٹنگ فارم بہتر کرکنے کیلئے دھونی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جاری وجے ہزارے ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنی ٹیم جھارکنڈ کیلئے کھیلیں گے، مہندرا سنگھ دھونی ان دنوں اپنی ڈومیسٹک ٹیم جھارکنڈ کے ساتھ ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کوارٹر فائنل میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے، دھونی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھونی اپنی بیٹنگ فارم کے خراب ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس میں بہتری کرنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کی جانب توجہ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جھارکنڈ کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ کوارٹر فائنل میں پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔

error: Content is protected !!