تائیکوانڈوورلڈ کپ 2018 آسٹریلیاکے لئے آل پاکستان سے اچھی کارکردگی کی بناء پر کھلاڑیوں کی سلیکشن


اسلام آباد(نواز گو ھر)پاکستان انٹرنیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے آسٹریلیا میں ہونے والے 7th ITF تائیکوانڈوورلڈ کپ 2018 آسٹریلیاکے لیئے آل پاکستان سے اچھی کارکردگی کی بناء پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی۔اس ایونٹ میں آل پاکستان سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ان کھلاڑیوں کومختلف انٹرنیشنل ایونٹس اور ورلڈ چیمپئن شپ میں شمولیت کے لیئے سلیکٹ کیا گیا۔پاکستان کے تمام بڑے شہروں کراچی ، پشاور، اسلام آباد، گجرات ، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان،سیالکوٹ ، ساہیوال اور فاٹا سے ٹیموں نے شرکت کی۔ایونٹ میں پاکستان انٹرنیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے آفیشل چیف گیسٹ اور چیئر مین چوہدری ذولفقار ، سینئر وائس چیئر مین مجتبیٰ عباسی ،پریذیڈنٹ رانا صداقت علی ،میڈیا ایڈوائزر ابرار مصطفی، ارگنائزرمیاں اسد، فیصل، علی اورقیصرنے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ایونٹ کے دوران چوہدری ذوالفقار، مجتبیٰ عباسی ، رانا صداقت علی کا کہنا تھا کہ جسطرح تعلیم انسان کے لیئے ضروری ہے اسی طرح صحت مند جسم بھی انسان کی لیئے نہایت ہی ضروری ہے۔بچے اس کھیل سے تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی خود کو فٹ رکھیں جسم کو خوبصورت اور فٹ رکھنے کے لیئے مارشل آرٹ نہایت ہی ضروری ہے۔اس سے بچے نہ صرف اپنا دفاع کر سکیں گے بلکہ مختلف قسم کی بیماریوں سے بچ سکیں گے اور یہی بچے آج مارشل آرٹ کی تربیت لے کر کل آرمی، رینجرز ، کوس گارڈ ، نیوی ، ایئر فورس جوائن کے کے اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں گے۔آخر میں پریذیڈنٹ رانا صداقت علی نے مایوس کن الفاظ میں کہا کہ ہمارے ملک میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ بچے ورلڈ لیول پرجا کر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں اسکے علاوہ اگر انہی بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے توپوری دنیا میں جا کر انٹر نیشنل لیول پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا سر فخر سے بلند کر تے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔رانا صداقت علی نے پاکستان سپورٹس بورڈ اورحکومتِ پنجاب سے اپیل ہے کہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں۔تا کہ ہماری نیو جرنریشن نشے جیسی لعنت ، ڈش انٹینا اور موبائل فون کے غلط استعمال کے نقصان سے بچ سکیں ۔

error: Content is protected !!