تازہ ترین فیفا ویمنز رینکنگ، امریکہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان

زیورخ (سپورٹس لنک رپورٹ)امریکن ویمن ٹیم فٹ بال کی عالمی تنظیم(فیفا)کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلش ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر کیریئر کے بہترین دوسرے نمبر پر آ گئی، شمالی کوریا نے بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے تحت امریکن ٹیم بدستور سرفہرست ہے، انگلینڈ کی ٹیم ایکدرجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کے بہترین دوسرے نمبر پر آ گئی، انگلینڈ نے جرمنی کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا، کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں بھی ایک، ایک سیڑھی چڑھ کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آ گئیں، آسٹریلیا دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا، ہالینڈ اور برازیل ساتویں اور آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، سویڈن ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں جبکہ شمالی کوریا ایک درجہ اوپر چڑھ کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گیا۔

error: Content is protected !!