تبدیلی فٹبال کپ سات جنوری سے شروع ہوگی ، شاہد خان شنواری


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)قبائلی اضلاع کی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور یوتھ سروس پاکستان آرگنائزیشن کے سربراہ شاہد خان شینواری نے کہا کہ تبدیلی فٹبال کپ 7 جنوری سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں خیبرپختونخوا سمیت قبائلی اضلاع کی بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ خیبر آفس میں ڈی سی خیبر محمود اسلم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ خیبرفٹبال ایسوسی ایشن کے صدر عزیز الرحمان اور سیکرٹری اصغر آفریدی بھی موجود تھے ۔ شاہد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح سات جنوری کو تھماس خان فٹبال گراؤنڈ پر ایک پروقار تقریب سے ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈی سی خیبر محمود اسلم کی اہم سپورٹ کی وجہ سے اس ایونٹ کو منعقد کیاجارہا ہے یقیناً نہ صرف قبائلی اضلاع بلکہ پورے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کوآگے آنے میں مددد ملی گی شاہد خان شنواری نے کہا کہ ڈی سی خیبر تین ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں جس میں ڈی سی گرین ، ڈی سی بلیواور ڈی سی ریڈ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ان تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو تمام تر سہولت فراہم کی جائیگی اور پلینگ کٹ بھی دی جائیگی انہوں نے کہا کہ ان تینوں ٹیموں کا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے، تینوں ٹیموں کو شامل کرنے کا مقصد ٹرائبل ڈسٹرکٹ کے تمام کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے ، باجوڑ سے لیکر نارتھ وزیرستان تک کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کی جائیگی تاکہ وہ آگے آکر ملک وقوم کانام روشن کرسکے ، محمود اسلم نے اس موقع پر کہا کہ تبدیلی کپ ایک اچھا اقدام ہے جس سے نوجوانوں کو آگے آنے میں مددد ملی گی انہوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان دہشت گردی اورنامناسب حالات کی وجہ سے بہت زیادہ سفر ہوئے ہیں ،لیکن ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے یقیناً بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ فاٹا میں نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف لانے پر مرکوز کئے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتے ہیں کہ فاٹا کے نوجوانوں کو سٹل ایریا کی طرح تمام تر سہولت مہیا کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک ہزار گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 60 فیصد گراؤنڈ قبائلی اضلاع میں تعمیر کئے جائینگے ۔ آخر میں شاہد خان شنواری نے تبدیلی کپ کا شرٹ ڈی سی خیبر محمود اسلم کو پیش کی۔

error: Content is protected !!