تنخواہ کے انتظار میں راولپنڈی کا گراؤنڈ مین چل بسا

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر سے 250 ملازمین کو بغیر تنخواہ دیئے نوکریوں سے فارغ کر دیا۔ذرائع کے مطابق دو ہفتے گزرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی ریجن کے کیوریٹر واجد حسین انتقال کر گئے، ان کو تین ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی۔اس خبر پر ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ واجد حسین کی وفات پر افسوس ہے، ان کے لواحقین کے لیے جو کر سکتے ہیں ،کریں گے۔ترجمان پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو بقایاجات ایک دو روز میں مل جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ریجنز ختم ہونے کے بعد انسانی ہمدردی کے تحت ملازمین کو دو ماہ کا کانٹریکٹ دیا گیا تھا، ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے معاملات پر کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک جانب سی ای او وسیم خان کو ماہانہ لگ بھگ 32 لاکھ روپے اور مصباح الحق کو 38 لاکھ روپے ماہانہ ادا کر رہا ہے اور دوسری جانب سینکڑوں ملازمین فارغ کی جارہے ہیں حالانکہ پاکستان میں 243 گرا?نڈ مین کی ہر ماہ کل تنخواہ بھی وسیم خان اور مصباح الحق سے کم ہوگی۔

error: Content is protected !!