تیسرا ٹی ٹوئنٹی ،سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان نے تین، سری لنکا نے پانچ تبدیلیاں کر ڈالیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ سری لنکا کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔سری لنکا کی ٹیم نے اپنی ٹیم میں اس آخری میچ کیلئے پانچ تبدیلیاں کی ہیں، پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عمر اکمل، احمد شہزاد اور حسنین کو ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ حارث سہیل، افتخار اور شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

error: Content is protected !!