ثاقب کرکٹ‘ اکرام خان اور سعید علی کی سنچری شراکت بھی لاروش کے کام نہ آسکی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ندیم احمد کی سنچری نے کراچی ویسٹ کو لاروش سی سی پر 54رنز کی برتری دلاکر محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلہ میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ پاک فلیگ کرکٹ کلب ، کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم کے نعمان احسان نے بھی 70رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2شکار بھی کئے۔ ناکام سائیڈ کے اکرام خان اور سعید علی نے 8ویں وکٹ پر 113رنز کی پارٹنر شپ بنائی لیکن دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ داؤد اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کراچی ویسٹ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 30اوورز میں 5وکٹوں پر رنز کا ہمالیہ کھڑا کرتے ہوئے 306رنز اسکور بورڈ پر سجادیے۔ندیم احمد نے 119رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا اور نعمان احسان نے ناقابل شکست 70رنز بنا کر اپنی ٹیم کے اسکور کو مستحکم بنایا۔ فیضان اور آصف علی نے 27,27رنز کا حصہ ڈالا۔ محمد اورنگزیب کو 66رنز کے عوض 2وکٹ ہاتھ لگے۔لاروش سی سی کے ابتدائی اور مڈ ل آرڈر بیٹنگ زیادہ متاثر نہ کرسکی۔ ہارون رشید نے 37، حماد سعید نے 27اور حسیب میمن نے 21رنز اسکور ک ئے۔ بعدازاں 8ویں وکٹ پر اکرام خان نے 85اور سعید علی نے 18رنز بنا کر 113رنز رفاقت نبھائی۔ دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے۔ نعمان احسان اور شکیل اختر نے 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایمپائرز غلام محمد اور جاوید جعفری تھے۔

error: Content is protected !!