ثانیہ مرزا کو ‘بے بی شاور لباس’ پر سخت تنقید کا سامنا


اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر ٹینس سٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بے بی شاور لباس پہننے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چند دن قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پیلے رنگ کے لباس میں جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو مہرون رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا گیا ، یہ تصاویر ‘بے بی شاور’ کے موقع پر لی گئی تھیں۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو روایتی طور پر مبارکبادوں کے ساتھ ساتھ تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر ثانیہ کے وزن کا بھی مذاق بنایا گیا یاد رہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جب کوئی بھی خاتون امید سے ہوتی ہے تو اس کا وزن خود بخود بڑھ جاتا ہے۔

error: Content is protected !!