جادوگر سپنر عبدالقادر سپرک خاک

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ، دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر عبدالقادر کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں تدفین کے لیے آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا گیا۔اسپنر عبدالقادر کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے میاں میر دربار بارہ دری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، کامران اکمل، توصیف احمد سمیت بڑی تعداد میں کرکٹرز، معروف شخصیات، رشتے داروں اور مداحوں نے عبدالقادر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

عبدالقادر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

عبدالقادر 63 برس کی عمر میں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث حرکتِ قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے۔عبدالقادر کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

error: Content is protected !!