جان سینا نے کچھ ایسا روپ دھارا کہ آپ دیکھ کر دنگ رہ جائینگے

 

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل وہ ریسلنگ کیرئیر کو لے کر کافی مایوس نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ ریسل مینیا میں جگہ بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں مگر گزشتہ دنوں ان کی ایسی ویڈیو سامنے آئی جو چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے۔جان سینا کا یہ نیا روپ دیکھ کر ان کے مداح دنگ رہ گئے۔درحقیقت جان سینا نے ایک رئیلٹی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے نوجوان لڑکی کا بہروپ بدلا تھا۔جان سینا کا بہروپ واقعی چونکا بلکہ دنگ کردینے والا تھا جس نے لوگوں کو بے اختیار مسکرانے پر مجبور کردیا۔

اس بہروپ بدلنے کے مقابلے میں جان سینا واضح طور پر کامیاب نظر آئے جنھوں نے لڑکی کا روپ بہترین انداز سے نبھایا۔یوٹیوب پر ریلیز کی جانے والی یہ ویڈیو آپ نیچے جاکر دیکھ سکتے ہیں اور آپ کو جان سینا کو دیکھ کر واقعی یقین نہیں آئے گا۔واضح رہے کہ جان سینا 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر سابق ریسلر رک فلیئر کا سب سے زیادہ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز برابر کرچکے ہیں اور انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید ایک اور ٹائٹل کی ضرورت ہے۔

error: Content is protected !!