جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پی ایس ایل فور کا شدت کے ساتھ انتظار

اسلام آباد(سپورٹس لنک رٹورٹ) مارٹن کوبلر بھی بے تابی سے پی ایس ایل سیزن 4 کا انتظار کرنے لگے۔پشاور زلمی کی وردی پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاو ہے۔انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹوئیٹ بھی کرتے ہیں۔وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں جو کردار ادا کررہے ہیں وہ شائد کوئی بھی سفیر اس انداز میں نہیں کرتا۔وہ کبھی پاکستانی سیاحت کوفروغ دینے کے لیے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کو جاتے ہیں تو کبھی اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروا کر پاکستان کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔تاہم وہ پاکستانیوں میں ایسے گھل مل گئے ہیں کہ انہوں نے پاکستانیوں کی پسند ناپسند کو بھی اپنا لیا۔مارٹن کوبلر بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح شدت سے پی ایس ایل سیزن 4 کا انتظار کرنے لگے ہیں۔وہ صبح صبح پشاور زلمی کی وردی پہن کر واک کرنے گئے تو تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا نہ بھولے۔انکا کہنا تھا کہ صبح کی چہل قدمی سے زیادہ اچھا آغاز کسی بھی اتوار کا نہیں ہوسکتا۔میں پشاور زلمی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی وردی تحفے میں دی۔یہ وردی پہن کر میں پاکستان میں کرکٹ سیزن کے آغاز کو محسوس کر سکتا ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں بھی دوسرے پاکستانیوں کی طرح پی ایس ایل کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!