جرمن فٹبال لیگ، بائرین میونخ نے کامینز فائیو کوشکست دیدی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جرمن فٹبال لیگ میں چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے حریف کو دو ایک سے ہرا دیا، ادھر اطالوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول کر کے مدمقابل کو شکست سے دوچار کیا۔بُندس لیگا میں میں چیمپئن ٹیم بائرن میونخ کا مینز فائیو سے جوڑ پڑا، خلاف توقع آسان حریف نے ہی چیمپئنز کو ٹف ٹائم دیا، مقررہ وقت پر بائرن میونخ کو صرف دو ایک سے جیت ملی، بڑے مارجن کی جیت سے سرفہرست ڈورٹمنڈ کو پیچھے چھوڑنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ادھر اٹالین سیریا اے میں یووینٹس کا کمزور ٹیم امپولی سے مقابلہ ہوا، یووینٹس میں سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا واضح فرق نظر آیا، 54 اور پر 70 منٹ کے گول سے رونالڈو نے برتری کی دھاک بٹھائی۔

error: Content is protected !!