جسپریت بھمرا کے دادا کی خود کشی

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کے دادا سنتوکھ سنگھ نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

بھارت کے شہر احمد آباد کی پولیس کے مطابق سنتوکھ سنگھ نے پوتے ’جسپریت بھمرا‘ سے ملنے کی اجازت نہ ملنے پر خود کشی کی۔

سنتوکھ سنگھ کی بیٹی راجندر کور کی جانب سے وسترا پور پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد، جسپریت بھمرا سے ملنے کے لیے اترکھنڈ سے احمد آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم لاپتہ ہو گئے۔

راجندر کور نے اپنے والد کی گمشدگی کے لیے پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق فاسٹ بولر کی والدہ دلجیت کور نے اپنے 84 سالہ سسر کو پوتے جسپریت سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس کے مطابق دلجیت کور سنتوکھ سنگھ سے ناراض تھیں کہ انہوں نے جسپریت کے والد جسبیر سنگھ کے انتقال کے بعد سے 17 سال تک جسپریت کا حال تک نہیں پوچھا۔

پولیس کے مطابق وہ اس واقعے کو ایک خودکشی کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ سنتوکھ نے اس واقعے سے قبل امرتسر میں رہائش پزیر اپنی ایک بیٹی کو بھی فون کیا تھا۔

راجندر کور کی بہن نے بھی انہیں بتایا تھا کہ ان کے والد نے انہیں کہا تھا کہ وہ جسپریت بھمرا کی والدہ سے ملنے جا رہے ہیں۔

error: Content is protected !!