جشن آزادی ، خواتین کے پینٹاتھلون اور ٹچ بال کے مقابلے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب پینٹاتھلون ایسوسی ایشن، پنجاب ٹچ بال ایسوسی ایشن اور ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام جشن آزادی وومن پینٹاتھلون اور ٹچ بال کے مقابلے منعقد کئے گئے ، جمعہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے نیشنل سائیکلنگ ویلڈروم میں ہونے والے مقابلوں میں لاہور، شیخوپورہ اور قصور کی ٹیموں نے حصہ لیا،پیٹاتھلون کے مقابلے میںلاہور کی مہوش نے پہلی، قصور کی عذرا ناصرنے دوسری اور شیخوپورہ کی سدرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان ماڈرن پینٹا تھلون فیڈریشن چودھری ظہور احمد، صدر پاکستان ٹچ بال فیڈریشن سید فواد علی شاہ، سیکرٹری جنرل پاکستان ٹچ بال فیڈریشن رانا ظہیر احمد بابر اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، پاکستان ماڈرن پینٹا تھلون فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چودھری ظہور احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری ظہور احمد نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، خواتین کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی قیادت میں سپورٹس نے بہت ترقی کی ہے اور کھیلوں کے یادگار ایونٹس منعقد کئے گئے ہیں جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔


ٹچ بال کے مقابلے لاہور کی فاطمہ جناح اور رعنا لیاقت علی خان کی ٹیموں کے درمیان ہوئے جس میں فاطمہ جناح کی ٹیم نے رعنا لیاقت علی خان کی ٹیم کو 5-3سے شکست دی، فاطمہ جناح کی ٹیم کی صدف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3پوائنس حاصل کئے جبکہ اقصیٰ اور حفصہ نے ایک ایک پوائٹ حاصل کیا، ہارنے والی ٹیم کی کنزہ، صبا اور صائمہ نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے صدرسید فواد علی شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری ظہوار حمد نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!