جلالپورجٹاں سپورٹس سٹیڈیم مکمل کرانے کا اعلان،نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


جلالپور جٹاں (سپورٹس لنک رپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور نے جلالپورجٹاں کے نوجوانوں کے دل کی آواز سنتے ہوئے سابق حکومت کے دور میں میڑرو بس منصوبہ کی نظر ہوجانے والے سپورٹس سٹیڈیم جلالپورجٹاں کے منصوبہ کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعہ مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے فیصلہ انہوں نے گذشتہ روز اپنے دورہ گجرات کے موقع پر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور دیگر حکام سے گجرات میں جاری سپورٹس پراجیکٹس پر بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی گجرات سے اس پرا جیکٹ کے حوالے سے تفصیلات چاہیں تو انہیں آگاہ کیا گیا کہ سابق دور میں اس سٹیڈیم کے لئے زمین خرید لی گئی تھی اور اس پر تعمیر کے لئے بجٹ بھی مل گیا تھا تاہم بعد ازاں اسکی تعمیر کے لئے ملنے والا بجٹ میڑو پراجیکٹ کے لئے کنر وٹ کر کے واپس بھجوا دیا گیا تھا جس پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور نے اس حوالے سے ڈی سی گجرات ڈاکٹرخرم شہزادکو ہدایت کی کہ وہ اس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات پنجاب سپورٹس بورڈ کو بھجوائیں تاکہ اس پراجیکٹ کو آئندہ سالانہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اے ڈی پی میں ڈال کر اس پراجیکٹ کو بھی مکمل کرائیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ جلالپور جٹاں جیسے تاریخی اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی کے حامل قصبہ میں نوجوانوں کے لئے ایک بھی سپورٹس گراونڈ نہ ہونا قطعی نا انصافی ہے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی جانب سے کئی سال سے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رکے ہوئے سپورٹس اسٹیڈیم کے منصوبہ کو سالانہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں ڈالنے اور اسکی تعمیر میں دلچسپی لینے پر جلالپور جٹاں کے نوجوانوں۔سیاسی اور سماجی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور اس پراجیکٹ کو ذاتی دلچسپی لیکر مکمل کرائیں گے۔ یاد رہے کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرورکی جلالپور جٹاں کے نوجوانوں کو ساتھ ہونے والی اس زیادتی کی طرف جلالپور جٹاں سے ہی تعلق رکھنے والے ایڈیٹر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام اور ممتازٹی وی سپورٹس تجزیہ کار صوفی ہارون رشیدنے دلوائی تھی اور ان سے ذاتی طور پر اس معاملہ میں دلچسپی کی درخواست کی تھی جس پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دورہ گجرات کے دوران اس معاملہ کو مثبت انداز میں حل کرنیکی کوشش کریں گے۔

error: Content is protected !!