جنرل(ر)عارف حسن،ڈی جی سپورٹس بورڈ و دیگر کی نرگس کو مبارکباد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سر براہ جنرل (ر) عارف حسن،سیکر ٹری پی او اے خالد محمود ،دائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ عارف ابراہیم۔صدر پاکستان اتھلیٹکس فیدریشن جنرل(ر) اکرم ساہی ۔صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل(ر) وسیم۔ ڈی ڈی جی پی ایس بی منصور احمد خان،صدر پاکستان کراٹے ایسوسی ایشن محمد جہانگیر،سابق سیکر ٹری پی ٹی ایف کرنل (ر) آصف ڈار نے کو ئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی خاتون کھلاڑی نرگس کو ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کھلاڑی کو پاکستان کے لئے انفرادی ایونٹ میں میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔جنرل (ر) عارف حسن اور سیکر ٹری پی او اے خالد محمود ۔ خاتون کھلاڑی نرگس کے میڈل جیتنے کی اطلاع ملتے ہی او سی اے کے اہم اجلاس کو چھوڑ کر نرگس کی حوصلہ افزائی کے لئے جکارتہ کنوینشن سینٹر پہنچے جہاں ڈی ڈی جی پی ایس بی منصور احمد خان پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سر براہ محمد جہا نگیر اور قومی کر اتے ٹیم کے دیگر کھلاڑی پہلے سے ہی موجود تھے اور نرگس کو اسکی کامیابی پر مبارکباد دے رہے تھے

error: Content is protected !!