جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز،عامر کی ٹیم میں واپسی کا امکان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے فاسٹ بولر محمد عامر اور اوپنر شان مسعود کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا ۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل 19 دسمبر سے تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق محمد عامر کو اسپنر بلال آصف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، جبکہ تیسرے اوپنر کی حیثیت سے شان مسعود ٹیم میں شامل ہونگے۔فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے مرحلے سے آوٹ ہو چکے ہیں سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس اہم سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے ۔ساؤتھ افریقا کے دورے میں دو وکٹ کیپرز شامل ہوں ایسے میں محمد رضوان اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں ممکنہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، محمد حفیظ ، امام الحق ، بابر اعظم ، حارث سہیل، اظہر علی، سعد علی، حسن علی، میر حمزہ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، اسد شفیق اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!