جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 76رنز پر ڈھیر کردیا


کمبرلی (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو چوتھے ایک روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 154 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کمبرلی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے، لیزل لی 70 اور کلوئے ٹراؤن 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جہان آرا عالم اور ناہیدہ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 33.2 اوورز میں 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی، صرف تین کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکیں، فرحانہ حق 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شبنم اسماعیل، ریاسائب اور سونی لس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!