جنونی ایف سی اور گلوری ڈیزنے لیثررلیگس کراچی انٹرا سٹی چمپئن شپ کھیلیں گی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثررلیگز کے زیر اہتمام سیزن Vکا کراچی یونائیٹڈ گراؤنڈ کلفٹن پر اختتام ہوگیا۔8ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں بحیثیت گروپ چمپئن جنونی ایف سی اور رنر اپ گلوری ایف سی کی لیثررلیگز انٹرا سٹی چمپئن شپ میں نشست کنفرم ہوگئی۔ جنونی ایف سی اور گلوری ڈیز پوائنٹس ٹیبل پر 10پوائنٹس کے ساتھ برابر تھیں تاہم جنونی ایف سی کو 14کے مقابلے میں 15گول کے فرق سے بہتر گول اوسط پر پہلی پوزیشن حاصل ہوئی۔جوگا بونیٹو کو بھی اپنے 7میچوں میں 10پوائنٹس حاصل ہوئے لیکن ان کا گول کا فرق 7گول تھا۔گول اوسط پرانہیں تیسری پوزیشن مل سکی۔کراچی میں کھیلے دیگر7وینیوز سے نارتھ مسلم، نارتھ ینگرز، جئے لعل، یونائیٹڈ ایف سی، شاہ فیصل اورقادری اسپورٹس نے بھی بحیثیت گروپ لیڈرانٹراسٹی کیلئے کوالیفائی کیا ۔ انٹرا سٹی چمپئن شپ اس سال اپریل میں کھیلی جائے گی۔کراچی انٹرا سٹی چمپئن ملک کے دیگر سٹیز کی چمپئن کے ساتھ اپریل 2019میں مدمقابل ہوگی۔ جو نیشنل چمپئن شپ کہلائے گی۔ اور لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کی فاتح اس سال اکتوبر میں ہونے والے دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی جو یونان میں کھیلا جائے گا۔ لیثررلیگز کا ٹارگیٹ ہے کہ پاکستان کے کم از کم 50شہروں میں لیثررلیگز کو متعارف کرایا جائے اور ان کی انتھک محنت اور کوششوں کے نتیجہ میں ملکی بھر میں 39شہروں میں لیثررلیگز کو متعارف کراکے وہاں ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر دوسرے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں۔گذشتہ سال لاہور کی آئی سی اے ڈبلیو نے پہلے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پُرتگال کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔

error: Content is protected !!