جنید خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

لاہور: فٹنس مسائل سے دوچار ٹیم پاکستان کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے۔ فاسٹ بولر جنید خان انجری کا شکار ہو کر دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز الیون کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان پاؤں میں فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے دورے سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جنید خان کو چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر کیرئیر کے دوسرے ہی ون ڈے میں پانچ وکٹیں لے کر تہلکہ مچانے والے بولر عثمان شنواری پہلے ہی انجری لسٹ پر ہیں۔ ہونہار اوپنر امام الحق بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ امام کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں احمد شہزاد کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع مل سکتا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان 23 دسمبر کو متوقع ہے۔

error: Content is protected !!