جوہانسبرگ ٹیسٹ،پاکستان ٹیم کو جیتنے کیلئے کتنا ہدف ملا؟

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دے دیا۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ کا اسکور 5 وکٹوں پر135رنز تھا اور 212 رنز کی مجموعی برتری حاصل تھی۔ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے اسکور کو 195 رنز تک پہنچایا تو حسن علی نے آملا کو آؤٹ کیا جنہوں نے 71 رنز بنائے تھے جس کے بعد ورنن فلینڈر نے 14 رنز بنا کر ڈی کوک کا ساتھ دیا۔ڈی کوک نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار 129 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کا ساتھ رابادا نے دیا جو 21 رنز بنا سکے۔شاداب خان نے ڈی کوک اور آخری بلے باز اولیور کو آؤٹ کیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تو انہیں پاکستان پر 381 رنز کی واضح برتری حاصل تھی۔پاکستان کی جانب سے شادب خان اور فہیم اشرف نے 3،3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک، ایک وکٹ محمد عباس اور حسن علی کے حصے میں آئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے ہیں۔امام الحق 28 اور شان مسعود 27 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

error: Content is protected !!